
حسینیت اور یذیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے‘ محمد جاوید قصوری
حضرت امام حسینؓ نے انسانیت کو باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیاہے گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنے کیلئے دنیا کی تمام دشمن قوتیں متحد ہو چکی ہیں ‘امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی
ہفتہ 5 جولائی 2025 14:22
(جاری ہے)
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے دین اسلام کے پودے کی آبیاری کی۔حسینیت اور یذیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے۔ حضرت امام حسین جرات و استقامت اور حریت و عزیمت کا استعارہ ہیں۔شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔
اہل حق حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور کی یذیدی قوتوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ غلبہ حق کے لئے سیدنا امام حسین کا لافانی کردار تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے۔آج ایک مرتبہ پھر سے کفار چاروں اطراف سے حملہ آور ہیں ، غزہ میں نسل کشی جار ی ہے ،گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنے کے لئے دنیا کی تمام دشمن قوتیں متحد ہو چکی ہیں ، ہمیں با ہمی اختلافات بھلا کر ان کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا ہو گا ۔محمد جا وید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اہل بیت وصحابہ ایمان وہدایت کے روشن چراغ اور ان کی محبت ایمان کی ضامن ہے، شہدائے کربلا کے صبر واستقامت دین اسلام کی بقاکا اصل وجود ہے، شہدائے کربلا کے صبر واستقامت کی مثال لوگ رہتی دنیا تک دیتے رہیں گے۔ دین اسلام ایک زندہ،فعال اور معاشرہ ساز دین ہے یہ صرف فرد کی اصلاح کا پیغام نہیں دیتا بلکہ پورے معاشرے کی تطہیر،بلندی اور عدل کا نظام بھی پیش کرتا ہے اسی بنیاد پر قرآن مجید نے مسلمانوں کو بہترین امت قرار دیا۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روکدی
-
پنشن کوئی خیرات نہیں ،ایک آئینی حق ہے، جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ دورہ راولپنڈی کے دوران جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی، محمد حنیف عباسی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹریمپولین پارک کا افتتاح
-
پی ڈی ایم اے کی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
-
پاکستانی حکومت کا روزویلٹ ہوٹل کو گرا کر کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے پر غور، امریکی جریدہ
-
گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اور سبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا، رپورٹ میں انکشاف
-
سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز میں آٹومیشن اور ای مارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے ایک درجن سے زائد عالیشان مکانات زمین بوس ہو گئے، شہری خوف میں مبتلا
-
محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
-
خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی خان کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے
-
پاکستان سمیت 8 ممالک کا حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردعمل کا خیر مقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.