موجودہ حکومت نے لیاری کو کچھ نہیں دیا،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

ہفتہ 5 جولائی 2025 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے لیاری کو کچھ نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بلڈنگ اتھارٹی نے لوگوں کو کوئی متبادل آپشن بھی نہیں دیا، متعلقہ اداروں اور حکومت نے اس حوالے سے توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کو نظر انداز کرنا اختیارات کی بڑی خلاف ورزی ہے، لیاری کے لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بلاول بھٹو اور ان کی پارٹی کے لوگ میری بات سن رہے ہوں گے، میرے کزن بلاول اور دیگر بااختیار لوگ ان مجبور لوگوں کو متبادل جگہ دیں۔انہوںنے کہاکہ میں 4 سال کا تھا تب سے اپنے والد کے ساتھ لیاری میں آتا رہا ہوں۔