مسلم لیگ (ق)کراچی کے صدر جمیل خان کی سربراہی میں وفد کا لیاری میں گرنے والی عمارت کا دورہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 18:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ق)کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان،جنرل سیکرٹری نعیم خان،سیکرٹری اطلاعات مہین ملک، سینئر نائب صدر عبد الستار بلوچ،نائب صدر عثمان سنگھار ودیگر نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے مقام پر دورہ کیا۔اس افسوسناک واقعے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و غم، کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ پر کمیٹی کی تشکیل اور چند افسران کو معطل کرنے کا عمل سمجھ سے بالا تر ہے۔

کراچی میں پہ در پہ بلڈنگزز گرنا معمول ہوگیا۔ پہلے سندھ حکومت اس بات کا تعین کرئے کہ ناقص بلڈنگ کی تعمیر کیسے ہوجاتی ہے، ان رہنماں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈر مافیا کی ملی بھگت و گٹھ جوڑ، کرپشن اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان رہنماوں نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی کراچی میں کئی عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں جن میں درجنوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان تمام سانحات کی براہ راست ذمہ دار ہے، کیونکہ اس کی سرپرستی اور سیاسی مداخلت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ایک منظم کرپٹ ادارہ بنا دیا ہے، جہاں لاکھوں روپے کی رشوت کے عوض غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دی جاتی ہے۔ جمیل احمد خان و نعیم خان نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور زمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔