
ٹرمپ نے اپنے ایجنڈا بل پر دستخط کر دیے، تقریب میں آتش بازی، بی ٹو بمبار طیارے کی پرواز
ہفتہ 5 جولائی 2025 22:58
(جاری ہے)
ٹرمپ نے ساتھ لان کی بالکونی سے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ کہا کہ ہم نے وعدے کیے تھے اور یہ وعدے واقعی پورے کرنے کا لمحہ ہے، اور ہم نے انہیں پورا کر دیا، جمہوریت کی سالگرہ پر جمہوریت کی فتح ہوئی ہے اور مجھے کہنا ہے کہ لوگ خوش ہیں۔
یہ سب کچھ اسی طرح ہے جیسا کہ ٹرمپ نے اس وقت تصور کیا تھا جب انہوں نے چند ہفتے قبل بل کی منظوری کے لیے 4 جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، حتی کہ ان کے اپنے اتحادیوں کو بھی اس ٹائم لائن پر شبہ تھا۔لیکن ایک وائٹ ہاس اہلکار نے بتایا کہ پارٹی پر ٹرمپ کی مضبوط گرفت اور ان کی جانب سے ریپبلکنز کو راضی کرنے کی ہمہ وقت کوششیں بالآخر بل کی منظوری پر منتج ہوئیں، جب جمعرات کو صرف 2 ریپبلکنز نے بل کی مخالفت کی۔تقریب میں کانگریس کے اراکین کو مدعو کیا گیا تھا جن کے ساتھ فوجی خاندان بھی شامل تھے، جو عام طور پر یوم آزادی کی پکنک میں شریک ہوتے ہیں، ٹرمپ نے اس قانون سازی کو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بل قرار دیا۔تاہم ایک اور زاویے سے دیکھا جائے تو یہ صرف آغاز ہے، امریکی عوام کو قائل کرنے کی کوشش کا آغاز، جن کی بڑی تعداد پولز کے مطابق بل کے مواد پر شکوک رکھتی ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم ایسا کچھ کرنے جا رہے ہیں جس سے لوگ اس بل کی کامیابی اور مقبولیت کی سطح کو سمجھ سکیں گے۔یہ بل 2017 میں منظور شدہ ٹیکس کٹوتیوں میں توسیع کرتا ہے اور نئی ٹیکس کٹوتیاں بھی متعارف کراتا ہے، جن کی مجموعی لاگت 45 کھرب ڈالر ہے، اس میں امیگریشن نفاذ اور دفاع کے لیے فنڈنگ میں اضافہ بھی شامل ہے۔ان اخراجات اور ٹیکس آمدنی میں کمی کی تلافی کے لیے بل میڈیکیڈ سے 10 کھرب ڈالر کی کٹوتی کرتا ہے، ساتھ ہی فوڈ اسٹیمپ پروگرام میں بھی کمی کی گئی ہے لیکن کانگریس کے بجٹ آفس (سی بی او) کے مطابق یہ بل پھر بھی وفاقی خسارے میں 33 کھرب ڈالر کا اضافہ کرے گا، جو کہ قرض کی سروسنگ کی لاگت کو شامل نہیں کرتا۔کئی ریپبلکنز کو خدشہ ہے کہ سماجی تحفظ کے پروگرامز، جیسے میڈیکیڈ اور فوڈ اسٹیمپس میں کٹوتیاں، آئندہ انتخابات میں سیاسی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔سی بی او کے مطابق بل کے حکومتی پروگرامز میں کی گئی تبدیلیوں کے نتیجے میں تقریبا 1.2 کروڑ امریکی اپنی صحت کی کوریج سے محروم ہو سکتے ہیں، دیگر تجزیے یہ تعداد اس سے بھی زیادہ بتاتے ہیں، کیونکہ اب اہل ہونے کے لیے نئے کاغذی ثبوت دینا لازمی ہوگا۔ڈیموکریٹس پہلے ہی اس بل کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ امیر افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے غریبوں سے فوائد چھین رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض اتحادی تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں اس بل کے فوائد کو عوام تک پہنچانے کے لیے مزید محنت کرنی ہوگی، جیسے ٹِپس پر ٹیکس ختم کرنا اور امیگریشن پالیسی کو مضبوط بنانا۔ٹرمپ نے تقریب میں کہا کہ ڈیموکریٹس کی تنقید فراڈ ہے، ہمیں بس آگے دیکھنا ہے اور سیدھی بات کہنی ہے، کیونکہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ کا سب سے مقبول بل ہے، چاہے آپ فوجی ہوں یا کوئی اور یہ سب سے زیادہ مقبول بل ہے۔تاہم پولز اس کے برعکس عوامی رائے دکھاتے ہیں۔تاریخ اس بات سے بھری ہوئی ہے کہ صدور نے کانگریس میں اکثریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قانون سازی کی، مگر بعد میں عوام تک اس کا فائدہ نہ پہنچانے پر افسوس کیا، اور ان کی جماعت کو انتخابات میں نقصان اٹھانا پڑا۔لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ بل ریپبلکنز کی جیت سے زیادہ ان کی اپنی میراث کا حصہ ہے، وہ اسے ان وعدوں کی تکمیل کے طور پر پیش کر رہے ہیں جو انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے تھے۔تقریب میں B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے اور ایف 35 لڑاکا طیاروں کی پرواز نے حالیہ اہم واقعات کو نمایاں کیا، جیسا کہ ایران پر حملے، نیٹو کے اخراجات پر اتفاق، سپریم کورٹ میں صدارتی اختیارات کی توسیع اور ممکنہ غزہ جنگ بندی۔امریکی نے ایک روز قبل کہا تھا کہ یہ شاید سب سے بہترین دو ہفتے رہے ہیں، کسی اور نے کبھی اتنے اچھے دو ہفتے گزارے ہیں تقریب کے اختتام پر، اسپیکر مائیک جانسن نے وہ گال ٹرمپ کو پیش کیا جو بل کی منظوری کے وقت ایوان میں استعمال ہوا تھا۔جانسن نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ آپ کے پاس ہو۔ ٹرمپ نے پوچھا تیار ہو پھر اس گال کو زور سے میز پر مارا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جاپان پر فتح کی تقریب، چین میں تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ، دنیا کو اصل طاقت دکھا دی
-
چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکاکے خلاف سازش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ
-
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی کو خام تیل کی فراہمی روک دی
-
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو سترہ سال کی عمر میں ٹرین میں سفر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، صحافی کا انکشاف
-
برطانیہ نے اے آئی سے لیس چند سیکنڈز میں دل کی بیماریاں شناخت کرنے والا جدید اسٹیتھو اسکوپ تیار کر لیا
-
افغانستان: زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 1124 ہو گئیں ، 3251 زخمی
-
دنیا بھر کے جوہری ری ایکٹرز نے 2024 میں 2667 ٹیراواٹ آور بجلی پیدا کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ، ڈبلیو این اے
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، 8000 گھر تباہ
-
غزہ میں حاملہ خاتون سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید
-
ٹیسلا کی یورپ میں فروخت میں گراوٹ کا سلسلہ آٹھویں ماہ تک جا پہنچا
-
شام سے 14 برس بعد خام تیل کی پہلی کھیپ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.