ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ٹرمپ کا انکشاف

ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کروا دیا گیا ہے، تاہم ان کے بقول ایران مستقبل میں اسے دوبارہ شروع کر سکتا ہے، امریکی صدر

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:00

ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ٹرمپ کا انکشاف
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتا ہے، کہا کہ وہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ان سے ایران سے متعلق بات کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کروا دیا گیا ہے، تاہم ان کے بقول ایران مستقبل میں اسے دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ? امریکا کے موقع پر ان سے ایران سے متعلق تفصیلی بات چیت کریں گے۔ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکا اور چین کے درمیان مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ڈیل اپنے حتمی مراحل میں ہے اور معاہدہ بہت قریب ہے۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ وہ خود چین کا دورہ کر سکتے ہیں یا چینی صدر شی جن پنگ امریکا کا دورہ کریں گے۔