ج* وزیراعظم کا ٹیکساس، امریکہ میں سیلاب سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:30

q اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیکساس، امریکہ میں سیلاب سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو بچانے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے لیے پر امید ہوں پاکستان کے شمالی علاقے میں حال ہی میں ایسے ایک سانحہ سے گزرے ہیں شہباز شریف نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور درد کو سمجھتے ہیں۔اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں صدر ٹرمپ اور امریکی قوم کے ساتھ ہیں۔