پاک فوج کا حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت

لالک جان شہید نے 1999میں دشمن کے تابڑ توڑ حملے بہادری سے پسپا کیے،آئی ایس پی آر

پیر 7 جولائی 2025 16:29

پاک فوج کا حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور مسلح افواج پاکستان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں بے مثال جرات، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی کے مطابق لالک جان شہید نے 1999میں دشمن کے تابڑ توڑ حملے بہادری سے پسپا کیے،شدید زخمی ہونے کے باوجود میدان جنگ سے نکلنے سے انکار کیا اور آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔مسلح افواج اور پوری قوم ان کی قربانی کو عظیم احترام اور شکر گزاری کے ساتھ یاد کرتی ہے، شہید کی قربانی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور موجودہ و آئندہ نسلوں کے لیے حوصلہ اور عزم کا استعارہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج اس عہد کی تجدید کرتی ہیں کہ شہدا پاکستان کے مقدس مشن مادر وطن کے دفاع کو جرات، فرض شناسی اور عزت و وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔