محرم الحرام کے انتظامات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب

پیر 7 جولائی 2025 16:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) جنوبی پنجاب میں 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کی بھرپور انداز سے مانیٹرنگ کی گئی۔ اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کر بلا کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کئے گئے محرم الحرام انتظامات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے ہر شہر میں ابتدائی طبی امداد ، صفا ئی، سٹریٹ لائٹس اور پینے کے پانی کی فراہمی کے مثالی انتظامات کئے گئے اور جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران ہر فرد نے بہترین انتظامات کی تعریف کی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تمام جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئے ہیں اورجنوبی پنجاب سے کسی ناخوش گوارواقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی تمام فورس نے بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کیا۔ امن و امان برقراربرکھنے کے لئے پنجاب پولیس کو پاک فوج اور رینجرز کی مکمل سپورٹ حاصل رہی۔