ڈی جی پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر اعظم خان کی ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے ملاقات

پیر 7 جولائی 2025 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اعظم خان نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر محمد اعظم خان نے علی ارشد رانا کی پنجاب سیڈ کارپوریشن کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بہت سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن زراعت میں بہت اہمیت کا حامل ادارہ ہے، اس کی ترقی و بہتری کے لئے ایک دوسرے کی معاونت کریں گے اور زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے گندم، کپاس، دھان، مکئی و دیگرز زرعی فصلات کی پیداوار بڑھانے میں ایک دوسرے سے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے 6ماہ کے قلیل عرصہ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ آپ نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے دفاتر، سیڈ پلانٹس اور سیل پوائنٹس کو اپ گریڈ کرکے اس کا تھیم 100فیصد تبدیل کر دیا ہے۔ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ڈاکٹر محمد اعظم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آپ کی زراعت کی لیے کی جانے والی کاوشوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمارے ادارے کو اس قدر سراہا ہے جس کی انتہائی خوشی ہوئی ہے۔ میری کوشش ہے کہ ادارے کو کارپوریٹ طرز پر گامزن کیا جائے۔