Live Updates

راولپندی میں یوم عاشور پر سیکورٹی کے جامع اور فول پروف انتظامات کیے گئے، صہیب احمد بھرتھ

پیر 7 جولائی 2025 17:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) پنجاب کے وزیر قانون و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے یوم عاشور کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کا مشاہدہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کمیٹی چوک راولپنڈی کا دورہ کیا۔کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف منسٹر کلینک آن وہیل، ادویات کی موجودگی اور انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی سبیلوں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشورہ کےانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیکورٹی کے جامع اور فول پروف انتظامات کئےگئے ۔ ستھرا پنجاب، ایم سی آر اور واسا کے افسران و اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں اور بارش کے امکان کے پیش نظر الرٹ رہے،سبیلیں لگائی گئی اور تقریباً 14 ہزار سیکورٹی اہلکار جلوسوں کے روٹس پر تعینات کئے گئے ، پولیس، سول ڈیفنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک رہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات