ْبھارت، پابندی کیخلاف دبائو آنے پربرطانوی خبرایجنسی کا سوشل میڈیا اکائونٹ بحال کردیا گیا

پیر 7 جولائی 2025 18:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)بھارتی حکومت نے سچ دکھانے پر پاکستان کے بعد غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا سوشل میڈیا اکائونٹ بھی بھارت میں بند کر دیا، تاہم اس پابندی کے خلاف دبا آنے پر اکانٹ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جسے عالمی سطح پر آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر سنگین قدغن تصور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے رائٹرز کے سوشل میڈیا اکانٹ تک صارفین کی رسائی کو قانونی مطالبے کی بنیاد پر روکا گیا ہے، جس کے بعد رائٹرز اور رائٹرز ورلڈ کے اکانٹس تک صارفین کی رسائی ممکن نہیں رہی، تاہم اس اقدام کی وجوہات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔دوسری جانب عالمی میڈیا میں بھی بھارتی حکومت کا یہ اقدام شدید تنقید کا باعث بنا، جس کے بعد بھارتی حکومت رائٹرز کا ایکس اکانٹ بھارت میں بحال کرنے پر مجبور ہوگئی۔