سابق وزیر اعظم کاجیکب آباد سمیت متعدد اضلاع میں ڈاکوئوں کی سرکوبی کے لئے فیلڈ مارشل آرمی چیف سے فوجی آپریشن کا مطالبہ

پیر 7 جولائی 2025 23:05

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء)سابق وزیر اعظم کاجیکب آباد سمیت متعدد اضلاع میں ڈاکوئوں کی سرکوبی کے لئے آرمی چیف سے فوجی آپریشن کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر اعظم پاکستان محمد میاں سومرو کی جانب سے جیکب آباد سمیت متعد د اضلاع میں بڑھتی ہوئی ڈاکوئوں کی کاروائیوںکو روکنے کے لئے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد ،کشمور ،شکارپور اور گھوٹکی میں بدامنی سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں نہ شاہراہیں محفوظ ہیں نہ ہی گھر ،دن دیہاڑے ڈکیتی ،رہزنی،بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتیں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں جنکا واحد حل فوجی آپریشن ہے۔