
حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کیلئے فول پروف اور تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے،وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری
پیر 7 جولائی 2025 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھرپور تعاون اور نگرانی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عزاداران وزیر اعلیٰ کو ان شاندار انتظامات پر دعائیں دے رہے ہیں، جو عوامی اعتماد کی بہترین عکاسی ہے۔
انہوں نے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں، 417 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تفرقہ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہمیں ایک دوسرے کے مسالک کا احترام یقینی بنانا ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے فیصل آباد ڈویژن کی انتظامیہ کو مثالی کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران اور سکیورٹی ادارے مکمل جانفشانی سے امن و امان برقرار رکھنے میں مصروف عمل رہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے مکمل اختتام تک انتظامی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔عظمی بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود تمام اضلاع سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹس حاصل کرتی رہیں اور انہوں نے حالات کی براہ راست نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پاک فوج کی کمپنیاں بھی تمام اہم شہروں میں تعینات رہیں جو کہ حکومت پنجاب کی سنجیدگی، انتظامی بصیرت اور امن قائم رکھنے کے عزم کی روشن مثال ہے۔مزید قومی خبریں
-
درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا
-
بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے ،اب پنجاب میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
-
وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں گندم و آٹے کی صورتحال کا جائزہ اجلاس
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور
-
خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
-
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ‘ مسرت چیمہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
-
گورنر ہاو س میں جشنِ عید میلادالنبی ؐکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے
-
جھنگ قتل کیس: سزائے موت پانے والا قیدی 13 سال بعد بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.