
غزہ میں دماغی سوجن کی بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھ چکا ہے،عالمی ادارہ صحت
غزہ میں بچوں کے درمیان اس خطرناک مرض کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹرز وِدآئوٹ بارڈرز
منگل 8 جولائی 2025 20:57

(جاری ہے)
عام طور پر غزہ میں جون سے اگست کے دوران وائرل میننجائٹس کے کیسز میں موسمی اضافہ ہوتا ہے لیکن اس بار ناقص صفائی، ناکافی طبی سہولیات اور بچوں کی ویکسی نیشن میں تعطل جیسے اضافی عوامل بھی بیماری کے پھیلا کا سبب بن رہے ہیں۔
غزہ میں جو ہسپتال ابھی فعال ہیں وہ مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور بنیادی اینٹی بائیوٹکس ادویات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔غزہ میں ڈاکٹرز وِدآئوٹ بارڈرز کے نائب طبی رابط کار ڈاکٹر محمد ابو مغیصیب کے مطابق ہسپتالوں میں نہ بیڈ دستیاب ہیں اور نہ الگ تھلگ رکھنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیکٹیریا کی شناخت کے لئیضروری ٹیسٹ اور خون کے نمونوں کی دستیاب سہولت نہ ہونے کے باعث درست تشخیص میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ناصر ہسپتال خان یونس میں بچوں اور زچگی کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر احمد الفرا کے مطابق گزشتہ ہفتے وائرل اور بیکٹیریائی میننجائٹس کے 40 کیس سامنے آئے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے شہر میں واقع الرنتیسی بچوں کے ہسپتال میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سینکڑوں کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں کے درمیان اس خطرناک مرض کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی غزہ کے الناصر ہسپتال میں 16 ماہ کی شام نامی بچی ان متعدد بچوں میں شامل ہے جن میں دماغی انفیکشن (میننجائٹس) کی تشخیص ہوئی ہے۔ بچی کی دادی ام یاسمین نے بتایا کہ شام کو اچانک تیز بخار ہوا اور اس کا جسم اکڑ گیا ، اس وقت ہمیں کوئی ایمبولینس یا گاڑی نہیں ملی اور ہم اسے بے حد مشکل سے علاج کے ہسپتال تک پہنچا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مودی کے روئیے سے ٹرمپ مشتعل، پاکستان امریکا کا پسندیدہ ملک بن گیا
-
ایران یورینیم افزودگی پرخدشات دورکرے، برطانیہ، جرمنی، فرانس
-
عمان کا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے گولڈن ریزیڈنسی کا اعلان
-
بھارت، کارڈئیک سرجن دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
تھائی عدالت نے فون کال لیک ہونے پروزیراعظم کو برطرف کردیا
-
امریکی کورٹ نے ٹرمپ کے زیادہ ترٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا
-
اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل، ردعمل سامنے آگیا
-
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف
-
یورپی ممالک نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیرکی پیشکش کردی
-
زیلنسکی، پیوٹن اب بھی صرف جنگ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں
-
ایران کی جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کے لیے آمادگی
-
امریکی ووٹرز کی اکثریت نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کٴْشی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.