پیپلز پارٹی کے نومنتخب صوبائی صدر ودیگر عہدیدار بلوچستان میں پیپلز پارٹی کوفعال ،منظم بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی ،خیرمحمد ترین

منگل 8 جولائی 2025 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر ایڈوکیٹ سردارخیر محمد ترین کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری حاجی محمّد گل شاہوانی سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ ،سینئر نائب صدر ، عبدالجبار خلجی ، ڈویژن نائب صدور ،ملک عیسیٰ ملازئی ،سمیع بڑیچ ،میر بابل بنگلزئی ،اعظم ساتکزئی ،جیلانی شاہ ،ڈپٹی جنرل سیکریٹریز ،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ،اقبال کاکڑ ،نجیب ناصر ، وڈیرہ انور بنگلزئی ،جہانگیر ترین ،فضل خان نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے نومنتخب صدر سردار عمر گورگیج ،صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ ،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری میر ظہور احمد بلیدی کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب عہدیداروں پرجس اعتماد کا اظہارکیا ہے امید کرتے ہیں وہ اس پر پورا اتریں گے اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کومزید فعال اور منظم بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نومنتخب صوبائی عہدیداروں کو ہرممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔