ٹیکس ورلڈ نیویارک سمر ، 2025 میں، پاکستان ٹیکسٹائل کی مہارت کا مظاہرہ کرے گا

منگل 8 جولائی 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ٹیکس ورلڈ نیویارک، ایپیرل سورسنگ ، اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگظمشرقِ امریکہ کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل ا ور گارمنٹس نمائش ہے ، جوظ23 25 جولائی 2025 تک جیوٹس سینٹر، نیویارک سٹی، امریکہ میں منعقدکی جائے گی۔یہ نمائش 400 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کو ایک جگہ جمع کرنے اورایتھکل سورسنگ، پائیدار فیبرکس اور ٹیکسٹائل، ایپیرل، اور ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری میں جدیدیت کو اجاگر کرنے میں مدد دفراہم کرے گی۔

اس سال موسمِ گرما کی نمائش میں دنیا بھر کے اہم سورسنگ ممالک کے غیر ملکی نمائش کنندگان شامل ہوں گے، جو شرکاء کو اعلیٰ معیار کی ملبوسات، ہوم ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائلز مصنوعات تک براہِ راست رسائی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

جدید مواد سے لے کر ذمہ دار سورسنگ کے حل تک، اس نمائش کا مقصد عالمی سطح پر تبدیلی کے عمل سے ہم آہنگ پیشہ ور افراد کو درکار وسائل اور نیٹ ورک فراہم کرنا ہے۔

2025 کے سمر ایڈیشن میں پاکستان کی 09 کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں، جو پاکستان کی فیشن ایپیرل اور ڈینم سورسنگ میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کریں گی۔ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹسڈ اتھارٹی آف پاکستان06 کمپنیوں کے ساتھ قومی پویلین کی عظمت بنیں گیں ، جن میں میم نٹ ویئر ، نزا اسپورٹس، چاولہ انٹرپرائزز، ہوم ٹیکس کارپوریشن، رومی ٹیکس اور باراکہ ٹیکسٹائلزشامل ہیں۔

اور اسکے ساتھ ہی AZ ایپیرل، یارانہ ٹیکسٹائلز، اور محمود ٹیکسٹائل ملز آزادانہ طور پر نمائش میں حصہ لیں گی، اور پاکستان کی عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی موجودگی کی نمائندگی بھی کریں گی۔پاکستانی نمائش کنندگان فیشن مصنوعات کی عالمی رینج پیش کریں گے اور چین، ترکی، بھارت، کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اورتائیوان جیسے بڑے پیداواری ممالک کے ساتھ نمائش میں نمایاں نظر آئیں گے۔