خیبر پختونخوا،قومی اسمبلی کی 2 خواتین کی مخصوص خالی نشستوں کا انتخابی شیڈول جاری

خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی (آج) سے جمع کرائے جائیں گے، جو(کل) جمع کرائے جا سکیں گے

منگل 8 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی خواتین کی 2مخصوص خالی نشستوں کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی (آج)بدھ سے جمع کرائے جائیں گے، جو 10جولائی تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

11جولائی کو امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے، 14جولائی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17جولائی تک جمع کرائی جا سکیں گی، ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 21جولائی تک کیے جائیں گے۔22جولائی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، امیدوار اپنے کاغذات 23جولائی تک واپس لے سکیں گے۔