
پاکستانی سفیر عامر شوکت کی مصر کے نائب وزیر اعظم و وزیر برائے صحت و آبادی ڈاکٹر خالد عبدالغفار سے ملاقات، دونوں ممالک کے تاریخی دوطرفہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات اور صحت کے شعبے میں اشتراکِ کار پر تبادلہ خیال
منگل 8 جولائی 2025 23:10
(جاری ہے)
نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مصر صحت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو فروغ دیا جا سکے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی گئی بالخصوص عوامی صحت کی تجاویز، بنیادی طبی نگہداشت، طبی تربیت کے میدان میں تعاون کے علاوہ ہیپاٹائٹس سی وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں مصر کے تجربے کو پاکستان منتقل کرنے پر بھی بات ہوئی۔ مصر کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر حسام عبدالغفار نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کو سپورٹ کرنے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی گئی جن میں ابتدائی اسکریننگ اور کینسر کی اسکریننگ کے پروگرام شامل ہیں نیز متعدی امراض کے خلاف ویکسینیشن سسٹم میں مصر کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم آہنگی پر بات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر صحت نے پاکستانی میڈیکل وفود کی میزبانی اور ایک مصری میڈیکل وفد کو پاکستان بھیجنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مصر کے عوامی صحت سے متعلق تجربات کو شیئر کیا جا سکے، حاصل ہونے والی کامیابیوں اور نتائج کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ اقدام دیگر ممالک کے ساتھ مہارت و علم کے تبادلے میں مدد دے گا اور صحت کے شعبے میں کامیاب مصری ماڈل کو نمایاں کرے گا۔ سفیر عامر شوکت نے مصری نظامِ صحت کی تعریف کی اور مصری طبی عملے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے وبائی امراض سے نمٹنے میں مصر کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعاون کے دائرہ کار کو خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال، وبائی امراض سے نمٹنے اور نظامِ صحت کی بہتری کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتا ہے۔ ملاقات میں وزارتِ صحت و آبادی کے پبلک ہیلتھ انیشیٹوز کے معاون وزیر ڈاکٹر محمد حسنی، شعبہ طبی پیشہ ورانہ ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد عبد الفتاح، بیرونی صحت کے تعلقات کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سوزان الزناتی اور فارمیسی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہند عاشور نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، چھ افراد گرفتار ، تین کلو سے زائد چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
لاء اینڈ آرڈر کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی
-
پاکستان میں ہرسال 2 لاکھ 56 ہزار افراد فضائی آلودگی کے باعث جاں بحق ہوتے ہیں‘ نمائندہ ڈبلیو ایچ او
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سنٹر پردہشتگردحملے کی مذمت،3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی ستائش
-
گورنرخیبرپختونخوا نے فرنٹئیر انسٹیٹیوٹ آف آپتھامالوجی میں آنکھوں کئے علاج کی جدید ترین پرو سمائل لیزر ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا
-
پیر کو فیصلہ کروں گا، استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے،گورنر کے پی
-
خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والا نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی ملزم گرفتار
-
لگتا ہے حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھا ہوا ہوں، وفاقی وزیر تعلیم
-
تحریک لبیک کے لبیک اقصی مارچ میں پنجاب حکومت طاقت کا استعمال نہ کرے، بلال سلیم قادری
-
کراچی: 14 سالہ بچے کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
-
ساہیوال ، مختلف مقامات سے 8 طا لبات کا اغوا ء، اما م مسجد ،بہنوئی ، سمیت 18 ملزموں کیخلاف مقدمات درج ،6 گرفتار
-
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سے پاکستان میں نئے تعینات آسٹریا کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.