سرگودھا،باپ کے قتل کا بدلہ ،دو افراد کو قتل کرنے والا انٹرپول کے ذریعے سعودیہ سے گرفتار

بدھ 9 جولائی 2025 16:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سرگودھا ضلع کچہری میں باپ کے قتل کے بدلہ میں عدالت میں پیشی پر آئے مخالفین پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر کے بیرون ملک فرار دو سال سے اشتہاری ملزم کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ضلع کچہری میں باپ کے قتل کے بدلہ میں وکلا کے یونیفارم میں ملبوس تین مسلح افراد نے عدالت میں پیشی پر آئے مخالفیں پر فائرنگ کر کے 5 اکتوبر 2023 کو دو افراد کو قتل کر دیا جس میں ایک ملزم کو موقع پر پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور دو ملزمان فرار ہو گے جن میں بیرون ملک فرار دو سال سے اشتہاری ملزم شعیب حسن کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے تھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار کر لیا اور ملزم کو جوڈیشل کر کے مصروف تفتیش ہے۔