مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے نظریات وحقائد پر عمل کا سفر جاری رکھا جائے گا، سردارعتیق احمد خان

بدھ 9 جولائی 2025 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے نظریات وحقائد پر عمل کا سفر جاری رکھا جائے گا،اور و دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ رو ز مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی 10ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا،انہوں نے کہا کہ سردار محمد عبدالقیوم خان اسلام، نظریہ پاکستان اور تحریک آزادی کے وکیل اور ترجمان تھے انہوں نے ان نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، اور اپنی پوری زندگی ان نظریات کی ترویج اور قوم کی فکری لام بندی کے لئے وقف کی، سردار محمد عبدالقیوم خان نے آزاد کشمیر میں ایک باوقار حکومت قائم کرنے میں میں اہم کردار ادا کیا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مجاہد اول نے عوامی حقوق پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، نیلا بٹ میں پہلی گولی چلانے کا اعزاز انھیں ممتاز بنائے ہوئے ہے مجاہد اول نے ڈوگرہ استبداد کے خلاف پہلی گولی چلا کر کشمیری عوام کے جذبات کی ترجمانی کی تھی اور آج بھی کشمیری عوام اسی راستے پر چل رہے ہیں سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ نوجوانوں کو مجاہد اول کے نظریات اور جہد مسلسل کا مطالعہ کرکے اسے مشعل راہ بنانا چاہیے، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مجاہد اول کے نظریات کی شمع ہے جو آزادی کشمیری ک مقاصد کی تکمیل کے لئے آج بھی کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

مجاہد اول جیسی تاریخ ساز، ہمہ جہت اور دور اندیش شخصیات نہ صرف صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں بلکہ ان کی تعلیمات، افکار اور نظریات کے اثرات صدیوں پر محیط ہوئے ہیں، ان عظیم شخصیات کا وجود کسی بھی قوم کے وقار اور خوش نصیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہ لوگ کسی خاص علاقے، قوم یا ملک تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانی برادریوں کے لئے سرمایہ افتخار ہوتے ہیں مسلم کانفرنس بالخصوص آزاد کشمیر کے عوام اور بالمحوم اس لحاظ سے خوش نصیب ہیں کہ انھیں ساٹھ سال تک مسلسل مجاہد اول کی مدبرانہ، مومنانہ اور بے مثال قیات سے استفادہ کا موقع ملا، مجاہد اول نے 23 اگست 1947 کو نیلہ بٹ کے مقام سے جہادآزادی کے کشمیر کے آغاز اور اس کی قیادت کے مرحلے سے لیکر مسلم کانفرنس کے صدر سپریم ہیڈ آزاد جموں کشمیر کے صدر و وزیراعظم کی حیثیت سے مجاہد اول کی شاندار اور تاریخ ساز کارکردگی باشندگان ریاست جموں وکشمیر کے لئے مشعل راہ اور اس خطے کی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے۔

مجاہد اول کے بنائے ہوئے تین معروف اصولوں ایثار، اخلاص اور استقامت سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔