ادھمپور، سڑک حادثے میں ایک امرناتھ یاتری زخمی

بدھ 9 جولائی 2025 16:52

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع ادھمپور میں ہندوامرناتھ یاترا کے قافلے کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے سبب ایک یاتری زخمی ہو گیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گاڑی ضلع ادھم پور کے علاقے چنانی نارسو میںسڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکر گئی۔ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا ۔

(جاری ہے)

گاڑی میں سوار یاتری پہلگام جا رہے تھے۔ بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی ششی کانت زخمی ہو گیا ، ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ ششی کانت گاڑی چلا رہا تھا۔ اسکے چار ساتھی یاتری بال بال بچ گئے۔ششی کانت کو ادھمپور ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگنے کے سبب پیش آیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔