Live Updates

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کا شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

بدھ 9 جولائی 2025 17:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے عمل کی انسپکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے گورنمنٹ شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے سنٹرل فارمیسی کا افتتاح کیا ۔ایم ایس ڈاکٹر تنزیل الرحمان، ڈاکٹر اظفر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی بارے استفسار کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لئے نئے بجٹ میں 79.5 ارب روپے مختص کئےگئے ہیں، فارمیسی میں ہمہ وقت 60 فیصد ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آئی وارڈ اور لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور وارڈ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ماہ سفید موتیے میں مبتلا آنکھوں کے اوسطاً 1200 مریضوں کے آپریشن کئےجاتے ہیں، شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنکھوں کے مریضوں کے آپریشن کی تعداد نشتر ہسپتال سے ذیادہ ہے۔ہسپتال کی لیبارٹری کے ٹیسٹ اور رزلٹ کی فراہمی کے عمل کو بھی ون ونڈو میں بدل دیا گیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات