ترکیہ کے وزیردفاع یاشارگلر سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

بدھ 9 جولائی 2025 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلر اپنے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، جہاں ان کا استقبال ایڈیشنل سیکریٹری سفیر سید علی اسد گیلانی نے کیا۔

(جاری ہے)

اس دورے کے دوران وزیر دفاع یاشار گلر اعلی حکام سے ملاقات کر کے پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم امور پر گفتگو کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوستی کی جڑوں کو مزید گہرا کرنے کی غمازی کرتا ہے۔ پاک ترک تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور طویل دوستی پر استوار ہیں، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔