مسلم لیگ ن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، ثمر ہارون بلور

بدھ 9 جولائی 2025 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سینئر رہنما ثمر ہارون بلور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گی۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔