
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس، این ایچ اے کے جاری منصوبوں کوتاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت
بدھ 9 جولائی 2025 20:20
(جاری ہے)
اسی طرح بلوچستان کی ہوشاب،آواران اور نال کی اہم ترین شاہراہ پر بھی کام تیز کیا جائے۔
انہوں نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اس کی معیاری تعمیر کے ساتھ ساتھ گرین ایریاز بنانے اور وہاں شجر کاری کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر نے کے پی کے میں مانسہرہ،ناران، جھال کنڈکی ایکسپریس وے پر کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کی۔عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی شاہراہوں کے اطراف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات ہٹانے اور اس ضمن میں عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ بڑی شاہرات کے منصوبوں کا افتتاح خود وزیر اعظم کریں گے جس کے لئے وہاں منصوبوں کو ہر لحاظ سے مکمل ہونا چاہیے۔انہوں نے اپنے حالیہ دورے کی روشنی میں مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی ضروریات کے مطابق ریسٹ ایریاز بنانے کی ہدایت کی جہاں فیملی واشرومز سمیت "ریفریشمنٹ" کا بھی بندوبست ہو۔ وفاقی وزیر مواصلات نے ملک بھر میں این ایچ اے کی شاہراہوں کے اطراف موجودہ جگہوں کا سروے کرنے اور انہیں علاقے کی ضروریات کے مطابق نئے سرے سے کنٹریکٹ پر دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو این ایچ اے کے ریونیو امور سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی جس پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ٹول پلازوں کی طرح این ایچ اے کے تمام منصوبوں کو کھلی نیلامی کیلئے پیش کیا جائے تاکہ ہر شہری اس عمل میں حصہ لے سکے۔انہوں نے اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے تشہیری مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔وفاقی سیکرٹری مواصلات اور سی ای او این ایچ اے کے علاوہ لاہور،کراچی، کوئٹہ اور پشاور سے سینئر افسران نے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی اور اپنے اپنے زونز میں این ایچ اے کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.