غفلت اور لاپرواہی کامرتکب ہونے پر ایس ڈی او سمیت 4اہلکارمعطل

بدھ 9 جولائی 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا نے بستی ملوک میں رونماہونے والے مہلک حادثہ میں غفلت اور لاپرواہی کامرتکب ہونے پر ایس ڈی او سمیت چاراہلکاروں کو معطل کردیاہے اور ان کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 7جولائی 2025ء کو بستی ملوک سب ڈویژن کے علاقہ کھوہ فاتو میں تاریں گرنے کے واقعہ میں ایک بچہ کے جاں بحق ہونے پر ایس ڈی او بستی ملوک سب ڈویژن فہد شنائل، لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ Iمحمد شبیر، لائن مین گریڈIIآصف محمود اور وارث مسیح کو معطل کردیاہے۔ معطل ہونے والے چاروں ملازمین کو فوری طورپر میپکو بہاولپور سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور محکمانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔