ی* اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 32 میں وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

ٓ ریجنل فورم اجلاس میں نائب وزیراعظم سیاسی و سلامتی امور سے متعلق مباحثوں میں شریک ہوں گے ! آسیان ریجن فورم میں پاکستان ایشیا بحر الکاہل خطے میں امن، سلامتی اور باہمی تعاون کو مذاکرات کے ذریعے فروغ دینے پر زور دے گا،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 10 جولائی 2025 01:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 32 میں وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، آسیان ریجنل فورم کا 32واں وزارتی اجلاس 11 جولائی کو ملائشیا کے شہر کوالا لمپور میں منعقد ہوگا ۔آسیان ریجنل فورم اجلاس میں 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور تنظیم کے سیکٹری جنرل شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ریجنل فورم اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سیاسی و سلامتی امور سے متعلق مباحثوں میں شریک ہوں گے آسیان ریجن فورم میں پاکستان ایشیا بحر الکاہل خطے میں امن، سلامتی اور باہمی تعاون کو مذاکرات کے ذریعے فروغ دینے پر زور دے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوالالمپور میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اپنے ملائشین ہم منصب سے بھی ملاقات ہوگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔