ندیم افضل چن کی آصف زرداری کے استعفے بارے خبروں کی مذمت

ایسی افواہیں جمہوری اداروں کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں،بیان

جمعرات 10 جولائی 2025 02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے آصف زرداری کے استعفے بارے خبروں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی افواہیں جمہوری اداروں کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ جمہوریت کے لئے ثابت قدم رہے ہیں، عوام غلط خبروں سے ہوشیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قوم کی بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے انتھک محنت کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے اصولوں پر قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خاطر صدر زرداری نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔