
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈساؤ شو مِن کے درمیان ملاقات، میڈیا، فیک نیوز اور سی پیک تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
جمعرات 10 جولائی 2025 10:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کی ترویج میں چین کی مہارت لائق تحسین ہے۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے چین اور پاکستان کے سرکاری نشریاتی اداروں کے درمیان روابط اور مشترکہ نشریاتی منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔
فریقین نے فیک نیوز کے خلاف مشترکہ بیانیہ اور تکنیکی تربیت و ادارہ جاتی اشتراک پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے درمیان معلوماتی تبادلے اور تعاون کے فروغ کے لئے معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ اس معاہدے کے ذریعے دونوں ادارے خبروں، دستاویزی فلموں، تربیتی مواد اور تکنیکی معاونت میں اشتراک بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین اور پاکستان کے نوجوانوں نے ایک دوسرے سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور قرار دیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل انفلوئنسرز کے پاکستان اور چین کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا نمائندگان کا تبادلہ تعلقات میں نئی روح پھونک سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان باہمی میڈیا تعاون کو عملی اقدامات میں ڈھالنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی چین کی ترقی، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، سی پیک، ثقافتی روابط اور باہمی تعاون کی کہانیوں کو پاکستان اور چین کے عوام تک موثر انداز میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی چینی زبان کے پروگرامز، ڈاکومنٹریز اور نیوز رپورٹوں کو اردو میں نشر کر کے دونوں اقوام کے درمیان فکری و ثقافتی پل تعمیر کر رہا ہے جبکہ اے پی پی کی چائنا نیوز سروس نے چینی قارئین تک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پہنچانے میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے چین اور پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے، معاشرتی تفہیم کو فروغ دینے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے کا ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا و ثقافت کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید امکانات موجود ہیں جنہیں فعال ادارہ جاتی مکینزم کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر چینی عہدیدار ساؤ شو من نے کہا کہ چین پاکستان کو قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے میڈیا ادارے باہمی تجربات کے تبادلوں سے مزید قریب آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لئے سودمند ہوگا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی تبادلے اور جدت جیسے موضوعات پر مشترکہ بیانیہ تشکیل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میڈیا، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبے پاک چین دوستی کو نئی جہتوں سے روشناس کرا سکتے ہیں اور ان کوششوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مزید مستحکم کیا جائے گا۔\932مزید اہم خبریں
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
-
سیرتِ نبوی ۖ ہمارے لیے مشعلِ راہ، نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ کے اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسراحسن اقبال
-
بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر خصوصی پیغام
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.