دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں زور و شور سے جاری ہے

جمعرات 10 جولائی 2025 16:34

دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا سکلز اینڈ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں زور و شور سے جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے مطابق کیمپ کے تیسرے روز کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

باؤلنگ اور بیٹنگ پریکٹس کا پہلا سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے تکنیکی مہارتوں کو نکھارنے پر توجہ دی۔

کیمپ میں ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ سکلز بہتر بنانے کے لیے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ بیٹرز نے اس دوران پاور ہٹنگ کی مشق بھی کی تاکہ میچ کی صورتحال میں مؤثر کارکردگی دکھا سکیں۔ دوسرے سیشن میں سکلز ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام کیا جائے گا۔ یہ سکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا۔