پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، نبیل گبول

جمعرات 10 جولائی 2025 17:13

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ممبر قومی اسمبلی سردار نبیل گبول کی کمیڈا کے ھیڈ آفس میں خصوصی آمد اس موقع پر صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد منہاج گلفام، جنرل سیکریٹری عابد سوریا نے سردار نبیل گبول کو خوش آمدید کہا سردار نبیل گبول کی کمیڈا کی پوری کابینہ سے ملاقات کمیڈا کے صدر منہاج گلفام نے ایم این اے سردار نبیل گبول کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر تاجروں کے درپیش مشکلات اور ان کے حل کیلئے سردار نیبل گبول سے تبادلہ خیال کیا گیا منہاج گلفام نے کہا کہ بلاشبہ سردار نیبل گبول ایک عوامی سطح کے منتخب نمائندے کے طور پر عرصے دراز سے عوام کی خدمت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور تاجر برادری سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں اس موقع پر ایم این اے پی پی پی سردار نیبل گبول نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے اس ملک کی یوتھ سے اس قوم کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں منہاج گلفام تاجر برادری کے لیے ایک روشن مثال بن کر سامنے آئیں ہیں اور نوجوان قیادت کے طور بہت بہتر انداز سے کام کررہے ہیں اور تمام تر صورتحال کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں کمیڈا کے جنرل سیکریٹری عابد سوریا، سینئر نائب صدر محمد عمر عارف سمیت پوری کابینہ کی جانب سے ایم این اے سردار نیبل گبول کی آمد پر خیر مقدم کیا گیا اور عابد سوریا نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کمیڈا کے قیام اور پیش رفت کے حوالے سے تمام تر تفصیلات سے ایم این اے سردار نیبل گبول کو آگاہ کیا یہ ملاقات خوش گوار ماحول میں کی گئی۔