سینئر سیاستدان حاجی محمد زاہد اعوان کا(ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 10 جولائی 2025 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)ضلع چکوال کلر کہار کے علاقے دارالعرفان منارہ میں تنظیم اخوان کے سربراہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر مشاورت، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما حاجی محمد زاہد اعوان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس اہم سیاسی پیش رفت کے موقع پر ق لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد طارق حسن، سندھ کے صدر نیاز خاصخیلی اور دیگر جماعتی رہنما بھی موجود تھے۔

حاجی محمد زاہد اعوان نے اپنی شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات سے جڑی ہوئی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً کراچی نے ترقی کی منازل مسلم لیگ (ق) کے دورِ حکومت میں طے کیں، جب چوہدری شجاعت حسین پاکستان کے وزیراعظم تھے۔

(جاری ہے)

اسی ترقی، استحکام اور قیادت کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے ق لیگ کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی سفر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کے وژن کو نوجوانوں اور ملکی استحکام کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا اور کہا کہ اُن کے نظریے نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان شائاللہ چوہدری صاحب اور دیگر رہنماو?ں کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کو کراچی سمیت پورے سندھ میں ایک مو?ثر اور فعال سیاسی قوت بنایا جائے گا۔زاہد اعوان نے مزید کہا کہ ہم آنے والے عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں گے تاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ق لیگ کو مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر سامنے لایا جا سکے۔