پولیس نے شہری سے اسلحہ کی نوک پر رقم اور موبائل فون چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 10 جولائی 2025 17:51

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کامیاب کاروائی، شہری سے اسلحہ کی نوک پر رقم اور موبائل فون چھیننے والے ملزم گرفتار ،ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونےوالا اسلحہ ، موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود شوکت آباد نزد ریلوے لائن شہری سے اسلحہ کی نوک پر رقم اور موبائل فون چھیننے کا واقع پیش آیا ۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف 392 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ڈی ایس پی خانپور محمد عارف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان رحیم ولد ملک نورین سکنہ شنگل روڈ کانگڑہ اور ابراہیم ولد حسن دین سکنہ کھوئی میرا کو گرفتار کرکے ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل ، اسلحہ اور چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا ،ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔ \378