Live Updates

نارنگ منڈی ،طوفانی بارش سے درجن کے قریب گھروں کی چھتیں گرنے سے خاتون جاں بحق ،بچی سمیت 7افراد زخمی

جمعرات 10 جولائی 2025 18:40

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)نارنگ منڈی و گردونواح میں موسلادھار طوفانی بارش سے درجن کے قریب گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچی سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مزید براں علاقہ میں بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا۔

(جاری ہے)

20گھنٹے سے پورے علاقے کی بجلی بند ہے ،نمازی اور گھریلو صارفین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اورکھیتوں میں حد نگاہ تک پانی ہی پانی جمع ہو گیا جس سے فصلیں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئیں جبکہ گھروں اور دکانوں کے اندر بھی پانی نے تباہی مچا دی ،دکانداروں کا سامان پانی کے باعث ناکارہ ہو گیا ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات