
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا یوم آبادی 2025 کے موقع پر پیغام
جمعرات 10 جولائی 2025 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی، تعلیم، سماجی تحفظ اور تولیدی صحت کی سہولیات میں سرمایہ کاری کی فوری ضرورت پر زور دیا جو ایک مضبوط اور جامع معاشرے کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ترقی کا معاملہ نہیں بلکہ وقار، مساوات اور انصاف کا مسئلہ ہے، جب ہم اپنے عوام کی فلاح کو اولین ترجیح دیتے ہیں تو دراصل ہم اپنی قوم کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہیں۔
یوم آبادی 2025 کا موضوع یہ ہے کہ’’نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں وہ خاندان تشکیل دیں جو وہ چاہتے ہیں‘‘،یہ موضوع پاکستان کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے جہاں آبادی کا ایک بڑا حصہ 30سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ خاتون اول نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو باعزت زندگی گزارنے کے مواقع میسر ہونے چاہئیں جو امتیاز سے پاک ہو اور جہاں وہ باخبر فیصلے کرنے کے قابل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان صرف ہمارا مستقبل نہیں بلکہ ہمارا حال بھی ہیں، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ انہیں معیاری تعلیم، مکمل طبی سہولیات، معاشی مواقع اور اپنی زندگیوں سے متعلق فیصلوں میں شراکت داری حاصل ہو، ان کو بااختیار بنانا ایک منصفانہ، پُرامن اور پائیدار پاکستان کی تعمیر کے لئے ناگزیر ہے۔خاتون اول نے تمام پاکستانیوں کے حقوق اور فلاح کے فروغ کے لئے اپنے عزم کو دہرایا اور حکومت، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ مل کر ایک ایسے مستقبل کے لئے کام کریں جہاں ہر زندگی کی قدر ہو اور ہر نسل بااختیار ہو۔انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 1994 کے قاہرہ میں منعقدہ بین الاقوامی آبادی و ترقی کانفرنس میں کہے گئے تاریخی الفاظ کی یاد بھی دلائی ’’میرا خواب ہے ایک ایسا پاکستان، ایک ایسی ایشیا، ایک ایسی دنیا جہاں ہر حمل منصوبہ بند ہو اور ہر پیدا ہونے والے بچے کی پرورش، محبت، تعلیم اور سرپرستی ہو‘‘۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.