مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سردار عبد القیوم خان نے بھرپور کردار ادا کیا، وزیر اطلاعا ت آ ز اد جموں وکشمیر

جمعرات 10 جولائی 2025 20:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نےکہا ہے کہ سردار محمد عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی کشمیر، تحریک تکمیل پاکستان،اسلام کی سربلندی اور تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار محمد عبدالقیوم خان ایک تحریک اور ایک جہد مسلسل تھے۔

(جاری ہے)

سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سردار عبد القیوم خان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، مسئلہ کے پرامن حل کے لئے انہوں نے کئی زبانوں میں لٹریچر تیار کیا، سینکڑوں تقاریر کیں ،لیکچر دیئے اور قومی و عالمی اخبارات و جرائد میں مضامین لکھے،سردار عبدالقیوم خان کی خدمات سیاسی کارکنان کے لیے قابل تقلید ہیں۔

انہوں نےکہا کہ سردار عبد القیوم خان جیسے لیڈر مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات نسل نو کے لئے مشعل راہ ہے، تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پرسردار محمد عبدالقیوم خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔