
‘وفاقی بجٹ میں ایسی تاجر دشمن شقیں شامل کی گئیں جو بنیادی انسانی حقوق و شہری آزادیوں کی دھجیاں اڑا رہی ہیں ، محمد کاشف چوہدری
جمعرات 10 جولائی 2025 20:55
(جاری ہے)
غیر دستاویزی معیشت کا حجم بڑھے گا اور اپنے پیسے سے اتنے زیادہ ٹیکس کے کاٹے جانے کے باعث لوگ اپنا پیسہ بیرون ملک منتقل کریں گے۔
کاروبار بند ھونے سے بے روزگاری ،لاقانونیت بڑھے گی اور کاروبار مکمل طور پر تباہ ھو جائیں گے۔وفاقی بجٹ میں ایسی تاجر دشمن شقیں شامل کی گئیں جو بنیادی انسانی حقوق و شہری آزادیوں کی دھجیاں اڑا رھی ھیں اور حاصل آئینی حقوق کے بھی خلاف ھے۔اسی پر بس نہیں بلکہ عوام کے پیسوں پر شب خون مارنے کیلئے بینک ٹرانزیکشن پر بھی ٹیکس وصولی کو بڑھا دیا گیا اور فائلر نان فائلر کا شور مچانے والوں نے اس تخصیص کا لحاظ رکھے بغیرٹیکسوں کے ساتھ ساتھ شیڈول چارجز بھی بڑھا دئیے،تاجر ٹیکس دیتے ہیں تو ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے لیکن تاجروں کو قربانی کا بکرا ہمیشہ بنایا جاتا ہے بیوروکریسی،اشرافیہ اور سیاست دان آخر ملک کی خاطر کب قربانی دیں گے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ معیشت کی بہتری کیلئے تاجر دوست پالیسیاں اپنائی جائیں اور کروڑوں پاکستانیوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی روش ترک کی جائے،جاری بیان کے مطابق کاشف چوہدری نے کہا کہ بینکوں میں دو لاکھ روپے جمع کرانے پر بے تحاشا ٹیکس عائد کیا گیا جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے جو کاروبار تباہ کر دے گا اگر کوئی بھی اپنے سپلائر کے اکاونٹس میں دو لاکھ سے زائد کیش جمع کرائے گا تو اس پہ 25فیصد ٹیکس عائد ہوجائیگا جو ہنڈی حوالے کے کاروبار کو فروغ دے گا لوگ اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کریں گے اس کے نتیجے میں غیر دستاویزی معیشت کا حجم مزید بڑھ جائگا چوری بڑھے گی اور ایف بی ار کے لئے چوری کا رستہ کھل جائیگا اور کرپشن کا رستہ نکل پڑے گا انہوں نے کہا حکومت نے بینک ٹرانزیکشن پر اضافی شدہ ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے جبکہ بینکوں نے اے ٹی ایم ایف کارڈ فیس،ایس ایم ایس الرٹ فیس، دوسرے بینک کے اے ٹی ایم استعمال کی فیس میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جس کے نفاذ کے ساتھ ہی عام عوام پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں عوام اور تاجروں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے پہلے دوسرے بینک کے اے ٹی ایم کے استعمال پر چارجز اٹھارہ روپے تھے جسے بڑھا کر 23 روپے کر دیا گیا اور اب مزید اضافہ کرتے ہوئے 23 روپے سے بڑھا کر 34 روپے فی ٹرانزیکشن کردیئے گئے ہیں یہ ظلم یہی تک محدود نہیں بلکہ اے ٹی ایم کارڈ فیس میں سات سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ایس ایم ایس الرٹ سروس فیس آٹھ سو روپے اضافے کے ساتھ بارہ سو روپے سے بڑھا کر دو ہزار روپے کردی گئی ہے،اس کے علاوہ کیش کاونٹر سے بذریعہ چیک رقم نکلوانے پر بھی ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس دیتے ہیں تو ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے لیکن تاجروں کو قربانی کا بکرا ہمیشہ بنایا جاتا ہے بیوروکریسی،اشرافیہ اور سیاست دان آخر ملک کی خاطر کب قربانی دیں گے،ہم ٹیکسز بھی دیں اور ہمیں انکم ٹیکس آرڈیننس کی شقوں 37A,37Bکی بھینٹ بھی چڑھایا جائے یہ ہم ہونے نہیں دیں گے ہم اپنے اور عوام کے ھقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور جلد ملک بھر کی تاجر قیادت سے مشاورت کا سلسلہ شروع کرکے آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔۔۔
مزید قومی خبریں
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
-
اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،طلال چوہدری
-
فیصل آباد‘ چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،ذخیرہ اندوز اور پولٹری مافیاء شہریوں کو لوٹنے کیلئے سر گرم
-
قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا
-
پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ
-
جعلی مولا جٹ کا کردار اب عوام کیلئے مذاق بن چکا،جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے‘عظمی بخاری
-
لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر کا نجی ایئر لائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس
-
مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوگئے
-
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنائیں گے، احسن اقبال
-
سعودی ایئرلائن کا 4 پاکستانی شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
صوبہ جل رہا ہے اور گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.