Live Updates

ملک کے مختلف علاقوں میں 11سے 17جولائی تک بارشوں کا امکان

جمعرات 10 جولائی 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)ملک کے مختلف علاقوں میں 11سے 17جولائی تک آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات میں 13سے 17جولائی کے دوران بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین،خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، ملتان، ساہیوال اور خانیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بہاولنگر، وہاڑی، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں میں 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، چار سدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، بنوں لکی مروت، کرک، وزیرستان، باجوڑ، دیر، شانگلہ، بٹگرام میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات اور مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ژوب، شیرانی، موسی خیل، بارکھان اور لورا لائی میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات