Live Updates

عمران خان کے بیٹے برطانوی شہری ،قانونی طور پر پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے‘ بیرسٹر عقیل ملک

آئین کا آرٹیکل 16 صرف پاکستانی شہریوں کو اجتماع کی اجازت دیتا ہے، غیر ملکیوں کو نہیں‘ وزیر مملکت قانون و انصاف

جمعرات 10 جولائی 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 16 صرف پاکستانی شہریوں کو اجتماع کی اجازت دیتا ہے، غیر ملکیوں کو نہیں،آرٹیکل 16 کے مطابق ہر شہری کو پرامن اور بغیر ہتھیار کے اجتماع کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ویزا شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں ویزا منسوخ ہو سکتا ہے جبکہ وزارت داخلہ کو دیکھنا ہوگا کہ آیا عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کے لیے درخواست دی ہے یا ان کے پاس اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ ہے یا نہیں۔عقیل ملک نے واضح کیا کہ دونوں بھائی چونکہ برطانوی شہری ہیں، اس لیے قانونی طور پر وہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات