د* صدر کی تبدیلی کے حوالے سے خبر کی تردید غیر ضروری تھی،رانا ثناء اللہ

مجھے نہیں لگتا کہ اس خبر کے پیچھے کوئی غیرملکی ایجنسی یا بیرونی عناصر ہوسکتے ہیں،مشیر وزیراعظم M بانی پی ٹی آئی کے بیٹے والد سے ملنے آرہے ہیں یا کسی تحریک کاحصہ بننے یا سیاست کرتے ہیں تو یہ ان کاحق ہے،موروثی سیاست کی مخالفت ہم نہیں پی ٹی آئی کرتی رہی ہے،گفتگو

جمعرات 10 جولائی 2025 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی تبدیلی کے حوالے سے خبر کی تردید غیر ضروری تھی،اس خبر کو صرف افواہ ہی کہنا کافی تھا، مجھے نہیں لگتا کہ اس خبر کے پیچھے کوئی غیرملکی ایجنسی یا بیرونی عناصر ہوسکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے، پیپلزپارٹی کی کوئی خواہش نہیں ہے کہ وہ وفاقی کابینہ کاحصہ بنے۔

جب کابینہ میں اضافہ کیا گیا تب تک چانسز تھے کہ پیپلزپارٹی حصہ بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بات تو کلیئر ہے کہ ان اتحادیوں اور اسی نظام نے ہی چلنا ہے۔جو نظام قائم ہوا ہے اس پر پیپلزپارٹی اور حکومت دونوں قائم ہیں۔ جب تک چلنا ہے اسی نظام نے چلنا ہے،اگر فرق پڑے گا تو پورا سسٹم متاثر ہوگا۔

(جاری ہے)

راناثنااللہ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے صرف والد سے ملنے آرہے ہیں تو انہیں حق ہے۔

اگر وہ کسی تحریک کاحصہ بننے یا سیاست کرتے ہیں تو یہ بھی ان کاحق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی سیاست کرے یا پھر تحریک چلائے پھر اس کینتائج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔پاکستان کی سیاست میں گرفتار ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیتے تو وہ محفوظ رہیں گے۔ موروثی سیاست کی مخالفت ہم نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کیا کرتے تھے۔