نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت، لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا

طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی ایئرہوسٹس کا فرض تھا کہ وہ بتائیں غلط طیارے میں آگیا ہوں، 2 گھنٹے بعد میں نے کہا کہ فلائٹ اب تک کراچی کیوں نہیں پہنچی، میری بات سن کر پوراعملہ پریشان ہوگیا اور کہا آپ کی غلطی ہے، ائیر پورٹ اتھارٹی کا نوٹس لیکر تحقیقات کاحکم دیدیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 11 جولائی 2025 11:18

نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت، لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت،لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا گیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی، لاہور ایئرپورٹ منیجر نے نجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔ اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔

(جاری ہے)

ایئرہوسٹس کا فرض تھا کہ وہ بتائیں غلط طیارے میں آگیا ہوں۔

میرے پاس پاسپورٹ اور ویزا بھی نہیں تھا۔ 2گھنٹے بعد میں نے کہا کہ فلائٹ اب تک کراچی کیوں نہیں پہنچی۔ میری بات سن کر پوراعملہ پریشان ہوگیا اور کہا آپ کی غلطی ہے۔مسافر کے مطابق دو گھنٹے بعد میں نے کہا کہ فلائٹ اب تک کراچی کیوں نہیں پہنچی۔ میری بات سن کر پورا عملہ پریشان ہوگیا اور کہا کہ آپ کی غلطی ہے۔ عملے کو شکایت کی کہ تو مجھے ہی غلطی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔

میں نے کہا کراچی پہنچائیں تو کہا دو تین دن لگیں گے، مجھے کہا گیا کہ ایف آئی اے انکوائری کرے گی۔مسافر کا کہنا ہے کہ میں نے کہا کراچی پہنچائیں تو کہا دو تین دن لگیں گے، مجھے کہا گیا کہ ایف آئی اے انکوائری کرے گی تو میں نے اس میں بھی تعاون کیا ہے۔پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین چار روز قبل ملک ذیشان نامی شہری نے لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ لیا مگر کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا، مسافر کو دوران پرواز فضائی عملے سے پوچھنے پر غلط پرواز میں سوار ہونے کا علم ہوا۔ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق اس غفلت میں ملوث افراد کی نشان دہی کے لیے حکام بالا نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورریگولیٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اسٹیشن منیجر کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔