
باپ کے جنازے کو کاندھا دینے کیلئے آنے والے دو سگے بھائی بھی فتنہ الہندوستان کے دہشت گروں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے
شہید ہونے والوں میں دو سگے بھائی عثمان اور جابر بھی شامل تھے جو اپنے والد کے انتقال پر جنازے میں شرکت کیلئے فیملی سمیت پنجاب واپس جا رہے تھے مگر سفاک دہشتگردوں نے ان کی میتیں بھی لواحقین کے پاس واپس بھجوا دیں
فیصل علوی
جمعہ 11 جولائی 2025
11:31

(جاری ہے)
عثمان اور جابر بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ اسی میں شرکت کیلئے آ رہے تھے مگر اب ہمیں ایک کے بجائے تین جنازے اٹھانے پڑیں گے۔والد کی میت موجود تھی جس کا جنازہ آج اٹھایا جانا تھا اب بلوچستان سے دو اور جنازے آ رہے ہیں وہ جنازے جو کبھی زندہ محبتوں کے ساتھ واپس آنے والے بھائیوں کے انتظار میں تھے۔
شہید بھائیوں کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ رات مسافربسوں سے شناخت کے بعد اتار کر شہید کرنے والے مسافروں کی لاشیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں تھیں جن کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائیگی۔ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق 9 افراد کی لاشیں بلوچستان پنجاب سرحدپر وصول کرلی گئی تھیں جہاں سرحدی علاقے بواٹہ پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں تھیں جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا تھا۔انتظامیہ کے مطابق قتل کئے جانے والے تمام 9 مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔ مسافروں میں 2 سگے بھائی بھی شامل تھے۔شہدا کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کردی گئیں تھیں۔ انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کی لاشیں ڈیرہ غازی خان بارڈر ملٹری پولیس کے حوالے کی گئیں۔ قتل کئے جانے والے مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔محمد عرفان کا تعلق ڈی جی خان، صابر گوجرانوالہ، محمد آصف مظفرگڑھ اور غلام سعید کا تعلق خانیوال سے تھا۔اس کے علاوہ محمد جنید کا تعلق لاہور، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔مزید اہم خبریں
-
ایئرسیفٹی لسٹ سے نام خارج، برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں
-
لکی مروت، نامعلوم دہشتگردوں نے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ: ٹرمپ اور قطری وزیر اعظم کی آج بات چیت
-
ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں کی پولیس چوکی کے قریب فائرنگ،2 اہلکار شہید
-
روسی تیل خریدنے پر نیٹو کی بھارت، برازیل اور چین کو سخت تنبیہ
-
وفاقی وزیرداخلہ کا ڈی آئی خان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن و ترقی کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت سے متعلق تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
لاہور،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی
-
اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا حساب عاصم منیر سے لیا جائے، عمران خان
-
کراچی، نشہ آور چائے پلا کر گھروں کا صفایا کرنے والی ایک اور کروڑ پتی ماسی گرفتار، تحقیقات میں اہم انکشافات
-
لاہور میں لگاتار موسلادھار بارش کا نیا ریکارڈ قائم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 10 شہری جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.