9 مئی کیس،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمودقریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

شاہ محمود قریشی پہ الزام ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ویڈیو پیغام پر ان کے ایما پر توڑ پھوڑ کی، عدالت نے اس کیس میں کئی ملزمان کو بری کردیا ہے،وکیل کا عدالت میں موقف، جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس پر سماعت کی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 11 جولائی 2025 12:20

9 مئی کیس،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمودقریشی کی بریت کی درخواست ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)9 مئی کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمودقریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے اس کیس میں کئی ملزمان کو بری کردیا ہے۔

عدالت نے ملزمان کو 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بری کیا۔وکیل علی بخاری نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پہ الزام ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ویڈیو پیغام پر ان کے ایما پر توڑ پھوڑ کی، شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیاتھا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان میں درج 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایاتھا۔

اے ٹی سی لاہور میں شاہ محمود قریشی کے وکلا رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے تفصیلی دلائل دیے تھے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کئی ماہ قبل شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت ہوئی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج دو مقدمات کی سماعت کی تھی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین اور عامر ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ وکلاءِ صفائی نے تمام رہنماؤں کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کر لئے تھے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعدازاں سنا دیا گیا تھا۔