وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت

دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،شہبازشریف

جمعہ 11 جولائی 2025 13:47

وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔