
خبر کی تصدیق اس دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے، حکومت میڈیا لٹریسی کے لیے قومی چارٹر تشکیل دے رہی ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
جمعہ 11 جولائی 2025 15:50

(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل دور میں جنگوں کا سب سے موثر ہتھیار جھوٹی خبریں ہیں، ہر ملک کے لیے میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی دفاع کی پہلی لائن ہونی چاہیے۔وزیر منصوبہ بندی نے میڈیا کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر ایک محتسب مقرر کریں تاکہ غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹی خبروں کی اشاعت پر سخت احتساب ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے تعلیمی اداروں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو روایتی تدریسی طریقوں کے بجائے تنقیدی سوچ کو فروغ دینا چاہیے اور یونیورسٹیوں کو چاہیئے کہ وہ میڈیا لٹریسی کورس کو ہر تعلیمی پروگرام کا لازمی جزو بنائیں۔احسن اقبال نے ذاتی واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ2018ء میں دو سیاسی جماعتوں نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر منظم نفرت انگیز مہم چلائی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان نفرت میں اس قدر اندھا ہو گیا کہ اس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے آزادانہ طور پر نفرت پھیلاتے ہیں، ان کا انجام مثالی ہونا چاہیے تاکہ معاشرے کو مزید تقسیم سے بچایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی حکومت کانئے ڈیموں کی تعمیر بارے ملکی سطح پر گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کافیصلہ
-
پنجاب،ریسکیو ٹیم نے کتے کے ننھے بچوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
پی ٹی اے نے اربوں روپے کی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سے روک دیا
-
میں نے 4کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند
-
سیلابی ریلا 5 اور 6 ستمبر کو سندھ سے گزرے گا، محکمہ آبپاشی
-
سرکاری حج اسکیم ،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے
-
ورکرز ویلفئر بورڈ کے تحت صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.