
ٓ معلومات ملتے ہی جلد از جلد مقدمہ کا درج کرنا ڈیوٹی افسر کی قانونی ذمہ داری ہے‘سپریم کورٹ
جمعہ 11 جولائی 2025 19:09

(جاری ہے)
جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔سپریم کورٹ نے کہاہے کہ قابل دست اندازی جرم میں مقدمہ کا اندراج لازم ہے۔ سندھ میں اکثر مقدمات کے اندراج میں تاخیر دیکھی گئی ہے۔ مقدمات کا اندراج اور تفتیش ایگزیکٹو عمل ہیں۔ مقدمات کا اندراج اور تفتیش فوجداری نظام کا اہم اور بنیادی جزو ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ پولیس فورس اور پولیس اسٹیشن عوام کی خدمت کے لیے ہیں۔ مقدمے میں آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے رپورٹ بھی جمع کروائی گئی۔ جس میں دی گئی وجوہات میں ثقافتی طریقوں، شکایت کنندگان کی مصالحت کی کوششوں،مذہبی عقائد قانون کے مطابق نہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیٹ کا تاثر خطرناک ہے، ہمیں آئینی ریاست کی طرف جانا ہے۔ ہر پولیس افسر آئین کا سختی سے پابند ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں تمام صوبوں کے آئی جیز کو قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرلز ایس او پیز بنائیں اور عوامی اعتماد بحال کریں۔واضح رہے کہ سیتا رام پر چندر کمار کو 2018 میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے بروقت اطلاع کے باوجود مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج ہوا۔ ایس ایچ او نے تسلیم کیا کہ اطلاع روزنامچہ میں تو درج کی، لیکن ایف آئی آر نہیں کی۔مزید اہم خبریں
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
-
تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سیلابی صورتِ حال ختم ہونے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا، مریم اورنگزیب
-
رپورٹنگ ویڈیوز سے مشہور ہونیوالی مہرالنساء کے سوشل میڈیا پیجز بی بی سی کا نام استعمال کرنے پر بند
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
-
بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے
-
حکومت کالج کا ایک کمرہ ایک ایک کروڑ روپے کا بنا رہی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
-
تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب؛ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.