Live Updates

عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہی: مسرت جمشید چیمہ

جمعہ 11 جولائی 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، حکمرانوں کا خوف بتا رہا ہے کہ ان کی بنیادیں کتنی مضبوط ہیں ،جبر اور ظلم پر قائم نظام کی بنیادیں لرز رہی ہیں۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیرات میں ملنے والی دو تہائی اکثریت پر تکبر میں آ گئی ہے لیکن ان کا تکبر اور غرور بہت جلد انہیں لے ڈوبے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں ،عوام اب با شعور ہو چکے ہیں ، وہ پوچھ رہے ہیںحکمران اور ان کے کاروبار تو ترقی کر رہے ہیںجبکہ عوام اور پاکستان تنزلی کی جانب گامزن ہیں ۔ کرپشن کے اتحادی ایک سال میں ریکارڈ کھربوں روپے کا قرضہ لے چکے ہیں لیکن ملک کی حالت سنورنے کی بجائے مزید بگاڑ پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کا عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ،ہم ایسی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات