وزیراعلیٰ مریم نوازکی کوئٹہ سے پنجاب آنیوالی بس کے مسافروں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت

جمعہ 11 جولائی 2025 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوئٹہ سے پنجاب آنیوالی بس کے مسافروں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور بے گناہ مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل کے چیئرمین شعیب مرزا کے نوٹس پر فیصل آباد میں طالب علم کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزم پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

بلال نواز اور عمر اسلم نے احد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ مقتول احد کی مزاحمت پر ملزم بلال اور عمر نے طالبعلم کو مار دیا۔ ملزمان قتل کرنے کے باوجود لوکیشن بدل بدل کر ورثا سے تاوان مانگتے رہے۔ مقتول احد کی ڈیڈ باڈی کو عمر نے اپنے کرائے کے گھر میں رکھا اور بعد میں سڑک کنارے پھینک دیا۔ چیئرمین شکایت سیل شعیب مرزا نے نوٹس لیکر فیصل آباد پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ تھانہ منصور آباد کی خصوصی پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بلال اور عمر نے مبینہ طور پر اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔