بندرگاہی حکمت عملی کو نجی شعبے کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کی ایف پی سی سی آئی کے وفد سے گفتگو

جمعہ 11 جولائی 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ بندرگاہی حکمت عملی کو نجی شعبے کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری سے جمعہ کے روز ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران وزارت بحری امور اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان مشترکہ مشاورتی فورم قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بندرگاہی حکمت عملی کو نجی شعبے کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے،سی پیک کے تحت لاجسٹک راہداریوں میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے،کراچی،گوادر اور پورٹ قاسم کی جدید کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈیجیٹل بندرگاہیں اور گرین پورٹ منصوبے عملی نتائج دے رہے ہیں،جہاز سازی، ساحلی سیاحت اور ماہی گیری میں سرمایہ کاری کے مواقع دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی میں کارگو اور کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ خوش آئند ہے،بحری معیشت کو فروغ دے کر قومی تجارتی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔