Live Updates

مرکزی مسلم لیگ کے تحت "صلاحیت بڑھا، اپنا کما" کورس کی اسناد تقسیم کی تقریب

جمعہ 11 جولائی 2025 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام جناح ٹان کراچی میں "صلاحیت بڑھا، اپنا کما" کورس مکمل کرنے والے شرکا میں اسناد تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا مشن ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا جیسے پلیٹ فارمز کو مثبت طریقے سے استعمال کرتے ہوئے نوجوان گھر بیٹھے باعزت روزگار کما سکتے ہیں۔سندھ کے ترجمان طہ منیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کا مقصد صرف روایتی سیاست نہیں بلکہ خدمت انسانیت ہے، اور یہی وژن "صلاحیت بڑھا، اپنا کما" پروگرام کا محور ہے، جس سے سینکڑوں نوجوان خود مختار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے آئندہ مرحلے کے کورسز کا بھی جلد اعلان کرنے کا عندیہ دیا۔تقریب کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات